مقبول فوک گلوکار کریشن لعل بھیل انتقال کر گئے

جمعرات 7 مئی 2020 16:58

مقبول فوک گلوکار کریشن لعل بھیل انتقال کر گئے
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) سرائیکی اور مارواڑی زبان کے مقبول فوک گلوکار کریشن لعل بھیل انتقال کر گئے۔55 سالہ گلو کارکریشن لعل گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے جن کی طبیعت سنبھل نہیں سکی اور وہ دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

(جاری ہے)

گلوکار کریشن لعل بھیل نے نہ صرف پاکستان میں اپنی آواز کا جادو جگایا بلکہ متعدد ممالک میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں