نیپال کی ویمنز ٹیم کیخلاف 5میچوں کی سیریز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

منگل 15 جنوری 2019 14:40

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام نیپال کے خلاف 5 میچوں کی سیریز کی تیاری کیلئے قومی بلائنڈخواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بہاولپور میں شروع ہوگیا۔ تربیتی کیمپ کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف بہاولپور وویمن ونگ کی صدر سمیرا ملک اور انصاف اسٹوڈنٹس پنجاب کے نائب صدر سید ذوالفقار نے کیا۔

اس موقع پر پی بی سی سی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ محمد سلمان طارق بخاری سمیت پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹیڈکے سینئر نائب صدر سید محمد سلمان طارق بخاری نے بتایا کہ بہاولپور میں شیڈول تربیتی کیمپ میں منتخب شدہ 15کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے۔

تربیتی کیمپ میں جن کھلاڑیوں نے رپورٹ کی ہے ان میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی کپتان رابیعہ شہزادی، صباح گل، اقصیٰ عارف، بشرہ ظہور، سمیہ ممتاز، انیلا شہزادی، سعدیہ خالد، مہوش رفیق، نمرہ رفیق، رابیعہ جاوید، نشہ بخش، بسمہ حسین، کرن رفیق، طیبہ بانو اور ارم شہزادی شامل ہیں اور انہیں ہیڈ کوچ نفیس احمد، اسسٹنٹ کوچ بختاور اور ٹرینر شاہدہ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں