پنجاب حکومت اور مسلم لیگ(ن) کے قائدین فول پروف سیکیورٹی کی دہانی کرادیں تو ملک میں فوری طورپر بین الااقوامی کرکٹ بحال ہوجائے گی، پاک بھارت سیریز میں سیکیورٹی کوئی مسئلہ نہیں، پی سی بی کا سکیورٹی وفدرواں ماہ بھارت کادورہ کرے گا، شیو سینا کی دھمکیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پی پی ایل آئندہ سال مارچ میں ہوگی،بیٹنگ کوچ کا فیصلہ کمیٹی کرے گی،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چودھری ذکاء اشرف کی اپنے آبائی شہر بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو

منگل 6 نومبر 2012 18:28

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔6نومبر ۔2012ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چودھری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور مسلم لیگ(ن) کے قائدین فول پروف سیکیورٹی کی دہانی کرادیں تو ملک میں فوری طورپر بین الااقوامی کرکٹ بحال ہوجائے گی۔منگل کو یہاں اپنے آبائی شہر بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز سے بات چیت کر رہے ہیں اور اب تک دو ممالک نے جلد اپنی ٹیمیں پاکستان بھجوانے کی یقین دہانی کروائی ہے اور ان ممالک کے نام سامنے لانے کی خوشخبری جلد شائقین کو سنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نمائش میچ عالمی برادری کا اعتماد بحال کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ذکا ء اشرف نے کہا کہ پاک بھارت سیریز میں سیکیورٹی کوئی مسئلہ نہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام نے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم پی سی بی کا سکیورٹی وفدرواں ماہ بھارت کادورہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،وہ ماضی میں بھی ایسا کرتے رہے ہیں ۔

قومی ٹیم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری بھارتی حکومت کی ذ مہ داری ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پریمیئر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن آئندہ سال مارچ میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ذکاء اشرف نے کہا کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا فیصلہ کمیٹی کرے گی،وہ بااختیار ہے ۔بیٹنگ کوچ ملکی یاغیر ملکی بلے بازوں کی خامیاں دور ہونی چاہیے۔ ذکاء اشرف نے کہا کہ بیٹنگ کوچ کی درخواست ڈیوڈ واٹمور یا کسی اور فرد واحد نے نہیں کی بلکہ کرکٹ بورڈ نے خود محسوس کیا کہ بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے، ہمارے بیٹسمینوں کو اپنا اعتماد بحال کرنے کیلئے کسی مدد کی ضرورت ہے جو انہیں ذہنی طور پر بھی مضبوط کر سکے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں