آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز گرلز کرکٹ چیمپین شپ 2013سیمی فائنل کے مرحلے میں داخل

جمعرات 7 فروری 2013 20:14

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7فروری۔ 2013ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جاری آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز گرلز کرکٹ چیمپین شپ 2013سیمی فائنل کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ۔آرگنائز ر کے طرف سے پروگرام میں تبدیلی کے باعث کل عباسیہ کیمپس سپورٹس گراونڈ میں کینئرڈ کالج لاہور اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرا سیمی فائنل یونیورسٹی آف کراچی اور یونیورسٹی سرگودھا کے مابین ہوگا۔ اس سے پہلے آج کے پہلے میچ میں یونیورسٹی آف لاہور نے میزبان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور پر کھیلا جانے والا میچ گراونڈ گیلی ہونے کے باعث نہیں ہوسکا۔ اور کراچی یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا اس طرح کراچی یونیورسٹی ایک میچ جیتنے کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں