نویں چولستان جیپ ریلی 2014ء میں غیر ملکی ڈرائیوروں کومدعو کرنے کافیصلہ کرلیا گیا

پیر 6 جنوری 2014 13:15

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء)نویں چولستان جیپ ریلی 2014ء میں غیر ملکی ڈرائیوروں کومدعو کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کوبین الاقوامی سطح پرمتعارف کرانے کافیصلہ کیاگیا ہے اس ضمن میں نویں ”چولستان جیپ ریلی 2014ء “ میں ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں کو مدعو کیاجارہاہے پنجاب ٹورازم کارپوریشن ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کودعوت نامے بھیجے جائیں گے اورچولستان جیپ ریلی کاحسن بڑھانے کیلئے ان کی شرکت کوبھی یقینی بنایاجائیگا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد کے حوالے سے امسال چولستان جیپ ریلی میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے جائیں گے ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں