کرکٹ نہ کھیلنے دی گئی تو ٹیم کو خیر باد کہہ دونگا: عمران فرحت

بدھ 29 اکتوبر 2014 19:26

کرکٹ نہ کھیلنے دی گئی تو ٹیم کو خیر باد کہہ دونگا: عمران فرحت

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) قومی ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کا کہنا ہے کہ کرکٹ نہ کھیلنے دی گئی توزیادہ انتظار نہیں کرونگا اور قومی کرکٹ ٹیم کو خیر باد کہہ دونگا۔ ڈرنگ اسٹیڈیم میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران فرحت کا کہنا تھا کہ کرکٹ نہ کھیلنے سے کیرئر متاثر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ سے منسلک رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا مصباح اور شاہد آفریدی میں کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ گروپنگ سے کھلاڑی اور ٹیم دونوں کا نقصان ہوتا ہے۔ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور قومی کرکٹ ٹیم میں تجربات بہت ہو رہے ہیں۔ نیک نیتی سے سلیکشن کی گئی تو ٹیم ورلڈ کپ ضرور جیتے گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں