پاکستان ہاکی کا ایک اور آفتاب غروب،، اولمپیئن مطیع اللہ خان انتقال کرگئے

جمعہ 12 اگست 2022 20:28

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) پاکستان ہاکی کا ایک اور آفتاب غروب ہوگیا، اولمپیئن مطیع اللہ خان انتقال کرگئے۔ اولمپین مطیع اللہ خان کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد از نماز عصر 5:30 بجے ایس ای کالج بہاولپور ادا کی گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر)خالد سجاد کھوکھر، قائم مقام سیکرٹری جنرل حیدر حسین، چیئرمین سلیکشن کمیٹیاولمپیئن منظور جونیئر سمیت پاکستان ہاکی کمیونٹی کے افراد نے مرحوم کے انتقال پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اولمپیئن مطیع اللہ خان نے پاکستان کی جانب سے تین اولمپکس میں نمائیندگی کی اور 1956 میلبورن اولمپکس میں سلور میڈل، 1960 روم اولمپکس میں گولڈ میڈل اور 1964 ٹوکیو اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ 1962جکارتہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے 68 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور 13 گول سکور کئے۔ دنیائے ہاکی کے دو بہترین کھلاڑی اولمپیئن سمیع اللہ اور اولمپیئن کلیم اللہ انکے بھتیجے ہیں۔ بہاولپور میں ہاکی سٹیڈیم بھی انکے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ 1963 میں پاکستان ہاکی میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انکو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں