بہاولپورمیں چولستان جیپ ریلی کی تیاریاں مکمل

جمعہ 13 فروری 2015 14:44

بہاولپورمیں چولستان جیپ ریلی کی تیاریاں مکمل

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء)بہاولپور میں دسویں چولستان جیپ ریلی کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں،قلعہ دراوڑ کے مقام پر کل شروع ہونے والی ریلی میں پانچ خواتین سمیت اسی سے زائد ریسر حصہ لے رہے ہیں۔بہاولپور میں دسواں چولستان جیپ میلہ کل قلعہ دراوڑ کے مقام پر سجے گا۔جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

دو سو بیس کلو میٹر کا ٹریک بھی تیار ہو گیا۔

ریلی میں اے،بی اور سی کیٹگریز کے اسی ریسرز شرکت کر رہے ہیں جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ریلی کے انعقاد کے موقع پر کرکٹ شائقین کے لیے خصوصی طور پر چودہ اور پندرہ فروری کو بڑی اسکرینیں بھی لگائی جارہی ہیں تاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کو براہ راست دکھایا جاسکے۔ ریلی کے لیے سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں