نیشنل بینک ٹی 20 قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 مارچ سے بہاولپور میں شروع ہو گا

جمعرات 19 مارچ 2015 11:25

نیشنل بینک ٹی 20 قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 مارچ سے بہاولپور میں شروع ہو گا

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام نیشنل بینک ٹی 20 قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 مارچ سے 2 اپریل تک بہاولپور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں کراچی، کوئٹہ، پشاور، ایبٹ آباد، اٹک، اسلام آباد، کشمیر، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، بہاولپور، لاہور اور فیصل آباد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں