قومی خواتین ہاکی ٹیم کی کوچ حنا خالد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

muhammad ali محمد علی منگل 1 مارچ 2016 22:36

قومی خواتین ہاکی ٹیم کی کوچ حنا خالد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) قومی خواتین ہاکی ٹیم کی کوچ حنا خالد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی خواتین ہاکی ٹیم کی کوچ حنا خالد کو بہاولپور میں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حنا خالد زخمی حالت میں بہاولپور کے میلاد چوک پر بے ہوش پائی گئی تھیں جس کے بعد انہیں فوری وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حنا خالد پر رشتے کے تنازعے پر ریحان نامی لڑکے کی جانب سے تیز دھاری آلے سے حملہ کر کے ان کا گلہ کاٹ دیا گیا۔ حنا خالد ڈسٹرکٹ ہاکی فیڈریشن بہاولپور کی خواتین کی ٹیم کی کوچ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں