رشتے کے تنازعہ پر ڈسٹرکٹ ویمن ہاکی ٹیم کی کوچ جان لیوا حملہ میں شدید زخمی ہوگئیں

بدھ 2 مارچ 2016 12:43

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) رشتے کے تنازعہ پر ڈسٹرکٹ ویمن ہاکی ٹیم کی کوچ جان لیوا حملہ میں شدید زخمی ہوگئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ ویمن ہاکی ٹیم کی کوچ حنا خالد پر منگل کی شب اس کے دوست نے مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

حنا خالد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت بہتر ہوگئی تاہم بدھ کی صبح اس کی طبیعت ایک بار پھر بگڑگئی اور اسے فوری طور پر آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق حنا خالد پر اسی کے دوست کی طرف سے رشتہ کے تنازعہ پر حملہ کیا گیا ہے جس کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں