پاکستان ٹیم متحد ہو کر کھیلے تو بیجنگ اولمپکس جیت سکتی ہے،کلیم اللہ

پیر 12 مئی 2008 15:45

بہاولپور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12مئی2008 ) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی کلیم اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم بیجنگ اولمپکس میں کامیاب حاصل کرسکتی ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کلیم اللہ نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر ٹیم متحد ہو کر کھیلے تو دنیا کی کوئی بھی ٹیم پاکستانی ٹیم کو ہرا نہیں سکتی انہوں نے کہا کہ جس طرح ٹیم نے کچھ عرصہ پہلے شاندار کھیل سے اپنے آپ کو منوایا ہے اسی طرح وہ اپنی شاندار کارکردگی سے بیجنگ اولمپک میں فاتح یاب ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ لڑکے اس وقت بھرپور فارم میں ہیں اور شاندار کارکردگی سے کامیابی حاصل کرنے کیلئے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرکے مخالف ٹیم کو ٹف ٹائم دینگے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں