پشاور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں نیشنل بنک آف پاکستان ٹی ٹونٹی بلائینڈ کرکٹ ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئیں

سیمی فائنلز میں پشاور نے اسلام آباد اور اے جے کے نے بہاولپور کو شکست دیدی پشاور اور اے جے کے کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں (کل) مدمقابل ہوں گی

جمعہ 30 ستمبر 2016 18:57

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) پشاور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں نیشنل بنک آف پاکستان ٹی ٹونٹی بلائینڈ کرکٹ ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ سیمی فائنلز میں پشاور نے اسلام آباد اور اے جے کے نے بہاولپور کو شکست دیدی ۔ پشاور اور اے جے کے کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں (کل) ہفتہ کو مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بہاولپور میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پشاور کی ٹیم نے اسلام آباد کو 10 وکٹوں سے شکست دی، اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، انیس جاوید 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، محسن خان اور جاوید خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پشاور کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14.1 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، ہارون خان 107 اور ثناء اللہ 56 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، دوسرے سیمی فائنل میں اے جے کے کی ٹیم نے بہاولپور کو 9 وکٹوں سے شکست دی، بہاولپور نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 186 رنز بنائے جواب میں اے جے کے کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کیا، ناصرعلی 111 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں