بیگم کلثوم سیف اللہ خان میموریل ٹینس چیمپئن شپ‘سارہ منصور، مہک کھوکھر، عشنا سہیل اور سارہ محبوب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:22

بیگم کلثوم سیف اللہ خان میموریل ٹینس چیمپئن شپ‘سارہ منصور، مہک کھوکھر، عشنا سہیل اور سارہ محبوب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) بیگم کلثوم سیف اللہ خان میموریل ٹینس چیمپئن شپ میں سارہ منصور، مہک کھوکھر، عشنا سہیل اور سارہ محبوب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سینیٹر سید دلاور عباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چیمپئین شپ کے لیڈیز سنگلز کوارٹر فائنل میچز میں سارہ منصور نے ماہین آفتاب کو دو صفر سے، مہک کھوکھرنے خونشا بابرکو بھی دو صفر سے، عشنا سہیل نے عشاجواد کو دو صفر سے جبکہ سارہ محبوب نے بختاور حیدر کو بھی دو صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

بوائز انڈر۔18کوارٹر فائنل میچز میں مزمل مرتضیٰ نے ثاقب عمرکو دو صفر سے،محمد شعیب نے احمد اسجدکو بھی دو صفر سے،امن عتیق نے برکت اللہ کو دو صفر سے جبکہ یوسف خان نے حارث عرفان الحق کو بھی دو صفر سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

بوائز انڈر14سیمی فائنل میچز میں محمد شعیب نے امین شفیع کو دو صفر سے جبکہ حمزہ بن ریحان نے سبحان بن سالک کو بھی دو صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیاہے۔

بوائز انڈر10کے سیمی فائنل میچز میں حامد اسرار نے محمد طلحہ خان کو دو صفر سے جبکہ حمزہ رومان نے محمد حفیظہ خان کو دو ایک سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔45 پلس ڈبلز کے سیمی فائنلز میں حمید الحق اور نعمان علیم پر مشتمل جوڑی نے معین الدین شاہ اور گل حمید کو دو صفر سے جبکہ جہانزیب خان اور اسرار گل پر مشتمل جوڑی نے لیفٹیننٹ کرنل ابجد اور کرنل شاہد کو دو صفر سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے۔سیمی فائنل مقابلے (آج) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں