باجوڑ کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد پیر کے روز دوبارہ کھل گئے

پیر 2 مارچ 2020 15:32

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2020ء) باجوڑ کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد پیر کے روز دوبارہ کھل گئے،محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق باجوڑ کے تمام تعلیمی ادارے جن میں سکولز اور کالجز شامل ہیں تقریباً اڑھائی ماہ کی بندش کے بعد پیر کے روز سے دوبارہ کھل گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق باجوڑ کے سرکاری تعلیمی ادارے بیس دسبمر 2019 کو سردیوں کے سالانہ تعطیلات کے لیے بند ہوگئے تھے۔حکام کے مطابق پیر کے روز تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں تاہم مقامی لوگوں کے مطابق زیادہ تر سکولوں میں طلباء اور اساتذہ کی تعداد بہت کم رہی۔ یہ امر قابلذکر ہے کہ باجوڑ کے تمام نجی تعلیمی ادارے یکم فروری کو کھل گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں