بی ایس 2020 امتحان میں کامرس کالج خار کا رزلٹ 100 فیصد رہا اور یونیورسٹی بھی کالج طالب العلم نظیراللہ نے ٹاپ کردی

پیر 16 نومبر 2020 14:20

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2020ء) بی ایس 2020 امتحان میں کامرس کالج خار کا رزلٹ 100 فیصد رہا اور یونیورسٹی بھی کالج طالب العلم نظیراللہ نے ٹاپ کردی۔یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے زیرنگرانی ہونے والے بی ایس2020 امتحان میں میدان ایک بار پھر جی سی ایم ایس خار کے ہاتھ رہا۔

(جاری ہے)

بی ایس فورتھ کے طالب العلم نظیر اللہ نے 430 نمبر لیکر پوری یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پہلے سے میدان میں موجود اورہر قسم کی سہولیات سے آراستہ کالجز کے طلباء کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یاد رہے کہ کامرس کالج خار باجوڑ نے تمام کورس کووڈ 19 کی وجہ سے آن لائن پڑھایا تھا۔پرنسپل کامرس کالج خار باجوڑ پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی نے کہا کہ میں بحیثیت خادمِ کالج اپنے رب کا بہت ذیادہ شکرگزار ہوںاور کامیاب طلباء ،انکے والدین اور قابل قدر اساتذہ کرام کو مبارک باد دیتاہوں۔انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ کالج کی دونوں کلاسز بی ایس سیکنڈ اور فورتھ کے تمام طلباء اچھے نمبرز سے پاس ہوگئے ہیں اور الحمدللہ کالج کے سارے بی ایس کا رزلٹ 100 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں