کامرس کالج خار باجوڑ کے طلبہ کا تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن

پیر 16 نومبر 2020 14:23

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2020ء) کامرس کالج خار باجوڑ کے طلبہ کا تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن۔ ''بدعنوانی معاشرے کیلئے ایک ناسور ہی'' کے موضوع پر کامرس کالج تھانہ میں ملاکنڈ ڈویژن کے کالجزکی انگریزی اور اردو تقاریر اور پینٹینگ کے مقابلے منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

انگریزی تقریر میں کامرس کالج باجوڑ کے کریم اللہ نے دوسری اور اردو میں بھی کامرس کالج باجوڑ کے محمد سجاد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ پینٹینگ میں کامرس کالج باجوڑ کے صابر اللہ نے تمام کالجز کو چاروں شانے چت کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔کامرس کالج خار باجوڑ کے پرنسپل پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی نے پوزیشن حاصل کرنے پر طلباء کو مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں