قبائلی اضلاع کا خیبر پختونخواہ میں انضمام کے بعد بھی قبائلی عوام مایوسی کے شکار ہیں ‘سنیٹر سراج الحق

حکومت نے انضمام کے عمل کوتاخیر کا شکار کیاہے ، موجودہ وقت میں قبائلی اضلاع سرزمین بے آئین بن کر رہ گئی ہے

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:17

قبائلی اضلاع کا خیبر پختونخواہ میں انضمام کے بعد بھی قبائلی عوام مایوسی کے شکار ہیں ‘سنیٹر سراج الحق
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کا خیبر پختونخواہ میں انضمام کے بعد بھی قبائلی عوام مایوسی کے شکار ہیں کیونکہ حکومت نے انضمام کے عمل کوتاخیر کا شکار کیاہے ، موجودہ وقت میں قبائلی اضلاع سرزمین بے آئین بن کر رہ گئی ہے ۔ حکومت جلد قبائلی اضلاع میں صوبائی اور بلدیاتی انتخابات کرائیں اور این ایف سی ایوارڈ کے پیسے ریلیز کرکے عدالتی نظام نافذ کریں ۔

وہ ضلع باجوڑ کے صدر مقام خا رمیں جامعہ احیاء العلوم خا رمیں اجتماع ارکان سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ سراج الحق نے بتایا کہ جماعت اسلامی اللہ کے دین کیلئے ایک تحریک ہے اور الیکشن ہمارے کام کا ایک حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

بنیادی طورپر یہ انبیائے کرام کی ایک تحریک ہے جس کا کام معاشرے اور فرد کی اصلاح کرنا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے بتایا کہ الیکشن 2018؁ء شفاف اور آزادانہ نہیں تھے جس کی گواہ ساری قوم ہے ۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی معاشرے کی اصلاح کیلئے کام جاری رکھی گی ۔ الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ جماعت اسلامی قبائلی اضلاع کے عوام کیلئے خدمت جاری رکھیں گی ۔ سراج الحق نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام نے پاکستان میں اسلئے شمولیت اختیار کی کہ ان کے مسائل حل ہوجائے اور یہاں ترقی آجائے لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑتاہے کہ انضمام کے بعد بھی قبائلی اضلاع میں نہ تو کوئی ترقیاتی کام شروع ہوا اور نہ ہی کوئی قانون یہاں پر نافذ کیاگیاہے بلکہ قبائلی اضلاع حقیقی معنوں میں سرزمین بے آئین و بے قانون بن گئی ہیں ۔

سراج الحق نے بتایا کہ صوبائی بجٹ میں بھی قبائلی اضلاع کے عوام کو نظر انداز کیاگیا جبکہ یہاں کے اپنے سالانہ ترقیاتی فنڈ میں سکیمیں مختص نہیں کی گئی ۔ جس کیوجہ سے قبائلی عوام مزید مایوسی کاشکار ہورہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے بعد صوبائی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن جلد کرانے چاہئے تھے مگر افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک کوئی حلقہ بندی نہیں ہوئی او رنہ ہی کوئی تیاری نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد عدالتی نظام نافذ کریں ۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں