صاف وشفاف الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے‘ریجنل الیکشن کمشنر

پیر 25 جون 2018 14:52

صاف وشفاف الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے‘ریجنل الیکشن کمشنر
باجوڑ ایجنسی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ریجنل الیکشن کمشنر عنایت اللہ خان وزیر نے کہا ہے کہ ضلع باجوڑ میں الیکشن کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور صاف وشفاف الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ(ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر)انجینئر عامرخٹک کے ہمراہ صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر الیکشن کمشنر پرویز اقبال ،ریٹرننگ آفیسران عارف خان یوسفزئی، انورالحق اور دیگر مانیٹرنگ آفیسر بھی موجودتھے۔ ریجنل الیکشن کمشنر عنایت اللہ خان وزیر اور ڈی آر او انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ضلع باجوڑ کے حلقہ این اے 40 اور این اے 41 کیلئے مختلف علاقوں میں ٹوٹل 336 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ، جس میں مردوں کیلئے 38 اورخواتین کیلئے 36 الگ الگ پولنگ اسٹیشن جبکہ 262مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق اس وقت ضلع باجوڑ میں کل ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ92 ہزار 7 سو 32 ہے جس میں مردوں کی تعداد 2 لاکھ 88ہزار 9سو 58 جبکہ خواتین کی ووٹوں کی کل تعداد 2لاکھ 3ہزار7 سو 74 رجسٹرڈ کی گئی ہے۔ ریجنل الیکشن کمشنر نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنوںمیں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اور پولنگ اسٹیشن ہی سے نتائج کا اعلان ہوگااور دوردراز علاقوں میں واقع پولنگ اسٹیشن سے نتائج کے حصول کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں