باجوڑ میں تاجروں کو درپیش تمام مسائل حل کئے جائیں گے ‘ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:49

باجوڑ میں تاجروں کو درپیش تمام مسائل حل کئے جائیں گے ‘ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے ملاقات ۔ باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد جس میں بانی حاجی لعلی شاہ ، صدر افضل خان ، سینئر نائب صدر سرا ج الدین خان شامل تھے نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سے وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں وفد نے تاجر برادری باجوڑ کو درپیش مسائل سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے درجہ ذیل مطالبات کی جن میں پاک افغان شاہراہوں غاخی پاس ، نواپاس کے تجارتی بنیادوں پر دوبارہ کھولنے ، باجوڑ میں معدنیات کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے انڈسٹریل زون کا قیام ، ماربل انڈسٹریوں کو بجلی کی فراہمی اور لاگو پابندیاں ختم کرنے ، ماموند برخلوزو کسٹم ہائوس پر کام شروع کرنے ، باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر کا قیام سمیت دیگر مطالبات شامل تھے ۔

وفد نے پاک افغان تجارت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرحد کے دونوں اطراف ایک ہی قوم سے تعلق رکھنے والے اس تجارت سے مستفید ہونگے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے وفد کو یقین دہانی کی کہ باجوڑ میں تاجروں کو درپیش تمام مسائل حل کئے جائیں گے ۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں