باجوڑ میں خیبر پختون خواہ اسمبلی کے تین نشستوں پر منعقد ہونے والے انتخابات کے لیے امیدواروں کی انتخابی مہم زور شور سے جاری

جمعرات 11 جولائی 2019 16:40

باجوڑ میں خیبر پختون خواہ اسمبلی کے تین نشستوں پر منعقد ہونے والے انتخابات کے لیے امیدواروں کی انتخابی مہم زور شور سے جاری
باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) ضلع باجوڑ میں خیبر پختون خواہ اسمبلی کے تین نشستوں پر بیس جولائی کو منعقد ہونے والے انتخابات کے لیے امیدواروں کی انتخابی مہم زور شور سے جاری، باجوڑ میں خیبر پختون خواہ اسبمی کے تین حلقوں پی کے 100- پی کے 101 اور پی کے 102 پر مجموعی طور پر 39 امیدواران میدان میں ہیں۔ ان میں پی کے 100 میں 12 ط پی کے 101 میں 15 جبکہ پی کے 102 میں 12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

(جاری ہے)

قبائلی اضلاع کے تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے خبیر پختون خواہ اسمبلی کے تین نشستوں پر مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ متعدد آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔حلقہ پی کے 100 باجوڑ 1 جو تحصیل سلارزی اور تحصیل اتمانخیل پر مشتمل ہے جس پر جماعت اسلامی نے مولانا وحید گل،پاکستان تحریک انصاف نے انور زیب خان، عوامی نشنل پارٹی نے گل افضل خان، پاکستان مسلم لیگ ن نے اسرار الدین خان،جبکہ جمعیت علماء اسلام ف نے سابق سنیٹر مولانا عبدالرشید کو ٹکٹ دیئے ہیں۔ اس کے ساتھ متعدد امیدوار آزاد حثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں