باجوڑ پولیس نے تحصیل سلارزی میں راکٹ برآمد کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا

جمعہ 17 جنوری 2020 17:07

باجوڑ پولیس نے تحصیل سلارزی میں راکٹ برآمد کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا
باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) باجوڑ پولیس نے تحصیل سلارزی میں راکٹ برامد کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسیر ( ڈی پی او ) پیر شہاب علی شاہ نے جمعہ کے روز بتایاکہ راکٹ گولہ ارپی جی ط 07) کو نامعلوم افراد نے تحصیل سلارزی کے علاقہ سنگو میں نصب کیا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ علاقہ کے لوگوں کی جانب سے راکٹ گولہ کی وہاں موجودگی کی خبر پر باجوڑ پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ کے نائب انچارج صوبیدار احسان اللہ کی قیادت میں ایک ٹیم وہاں روانہ کی گئی جنھوں نے راکٹ کو برامد کرکے بعد میں ناکارہ بنادیا۔ انھوں نے کہاکہ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کی ہیں تاہم انھوں نے بتایاکہ راکٹ گولہ کو تخریب کاری کے مقصد سے نصب کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں