باجوڑمیں ریموٹ کنٹرول دھماکا، ایک پویس اہلکار شہید، 2ایف سی اہلکار زخمی

ایک دھماکے کے بعد سرچ آپریشن جاری تھا کہ دوسرا دھماکا ہوگیا، دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی حکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 جنوری 2020 18:41

باجوڑمیں ریموٹ کنٹرول دھماکا، ایک پویس اہلکار شہید، 2ایف سی اہلکار زخمی
باجوڑ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری 2020ء) باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایک پویس اہلکار شہید اور 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق باجوڑایجنسی کے علاقے درہ میں یکے بعد دیگرے دو ریموٹ کنٹرول دھماکے ہوئے ، جس میں ایک پویس اہلکار شہید اور 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ درہ میں ایک ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا، جس میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس کی جانب سے جائے دھماکا پر سرچ آپریشن جاری تھا کہ دوسرا ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوگیا،جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد ریسیکیو ٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچ گئیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اسی طرح پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور تک سنائی دی گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خار میں منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں