باجوڑ،متعدد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

جمعہ 19 جون 2020 16:45

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2020ء) باجوڑ میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر متعدد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض خان شیرپاؤ نے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن میر علی قلعہ، کوز سر چم، کیمپ شاہ، انیس خان محلہ عنایت کلی اور شہاب محلہ عنایت کلی میں لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آؤٹ انٹری بند رہے گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ان علاقوں میں صرف ضروری اشیائے خورونوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ علاقہ پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں