باجوڑ میں بار ایسوسی ایشن کی تقریب محسن داوڑ کو مدعو کرنے پر بدنظمی کا شکار

جماعت اسلامی کے کارکنان کا محسن داوڑ پر پتھراؤ،وکلاء محسن داوڑ کا خطاب سنے بغیر اٹھ گئے،بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی ،چند وکلاء زخمی بھی ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 3 اکتوبر 2020 16:05

باجوڑ میں بار ایسوسی ایشن کی تقریب محسن داوڑ کو مدعو کرنے پر بدنظمی کا شکار
باجوڑ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 اکتوبر 2020ء) باجوڑ میں بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری شدید بدنظمی کا شکار ہو گئی۔تقریب میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔بار ایسو سی ایشن کے کچھ وکلاء کو محسن داوڑ کو مدعو کرنے پر اعتراض تھا۔ محسن داوڑ کے اسٹیج پر آتے ہی چند وکلاء نے پتھراؤ شروع کر دیا۔کرسیاں بھی چل گئیں۔چند وکلاء کی ناراضی کی وجہ تقریب میں بات ہاتھ پائی تک پہنچ گئی۔

اس موقع پر شدید بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی نے محسن داوڑ کے تقریر کرنے پر اعتراض کیا تھا۔وکلاء کے دو پینلز میں ہاتھا پائی ہوئی جس سے جماعت اسلامی کے قائدین سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے مائیک اور کیمرے بھی ٹوٹ گئے۔ بدنظمی پر تقریب ختم کر دی گئی۔کچھ وکلاء نے کرسیاں بھی ایک دوسرے پر برسائی جس کے نتیجے میں وکلاء زخمی بھی ہوئے۔حالات ایسے ہو گئے تھے کہ حلف برداری کی تقریب کو منسوخ کرناپڑا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا اور مسئلہ حل کر دیا۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں