باجوڑمیں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کامیاب کارروائی ، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بارودی مواد ، گولے ، آئی ای ڈیز ، بارودی سرنگ اور جدید قسم کا اسلحہ بھی برآمد کرلیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 25 اپریل 2021 10:42

باجوڑمیں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کامیاب کارروائی ، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
پشاور ( اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 اپریل2021ء ) صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑمیں سکیورٹی فورسز کی طرف سے کی جانے والی بروقت کامیاب کارروائی کے نتیجے میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں بھاری مقدارمیں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا ، کامیاب کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے ناصرف بارودی مواد بلکہ گولے ، آئی ای ڈیز ، بارودی سرنگ اور جدید قسم کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

چند روز قبل ہی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جنوبی وزیرستان میں کیے گئے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کیا جہاں کارروائی کےدوران فائرنگ کا تبادلہ ہو جس میں دہشت گرد پیر عرف اسد ہلاک ہوگیا ، آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسود گروپ سے تھا ، ہلاک ہونے والا دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی کا 2006 سے متحرک رکن تھا ، پیرعرف اسد سیکیورٹی فورسز کےخلاف دہشت گرد ی کی کارروائیوں میں ملوث تھا جب کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پیرعرف اسد شہریارمحسود گروپ میں شامل ہوگیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، اور اس سلسلے میں سکیورٹی فورسز نے سوات میں خفیہ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک اور ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 مقامی شہری بھی شہید ہوگئے ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سوات کے علاقے کانجو میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک اور ایک دہشتگرد گرفتار کرلیا ہے ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے2 مقامی شہری شہید ہوگئے ، بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد مکرم ہلاک ہوا ہے ، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے ، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اسکول تباہ کرنے میں ملوث تھے۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں