باجوڑ پولیس کی کامیاب کارروائیاں تخریب کاری کے دو بڑے منصوبے ناکام

بدھ 29 ستمبر 2021 17:25

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2021ء) باجوڑ پولیس کی کامیاب کارروائیاں تخریب کاری کے دو بڑے منصوبے ناکام۔تحصیل خار مرخنڑو کمر اور تنگی چارمنگ میں دو اینٹی ٹینک مائنز ناکارہ بنادئیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق باجوڑ پولیس کو تحصیل خار گاوں مرخنو کمر اور تنگی چارمنگ میں نصب شدہ اینٹی ٹینک مائنز کے بارے خفیہ اطلاع ملی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ عبدالصمد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ اوز بمعہ بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے گرد و نواح کی ٹیکنیکل آلات کے ذریعے چیکنگ کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مائنز کو برآمد کرکے ناکارہ بنادئے اور علاقے کو بڑے تخریب کاری سے بچالیا۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں