باجوڑ میں بم دھماکہ، 4 سیکورٹی اہلکار شہید

دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کا تعلق پولیس اور 2 اہلکاروں کا تعلق ایف سی سے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری

muhammad ali محمد علی بدھ 20 اکتوبر 2021 20:15

باجوڑ میں بم دھماکہ، 4 سیکورٹی اہلکار شہید
باجوڑ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اکتوبر2021ء) باجوڑ میں بم دھماکہ، 4 سیکورٹی اہلکار شہید۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ضلع باجوڑ میں سیکورٹی پر معمور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع باجوڈ کی تحصیل وڑما موند میں ہوئے بم دھماکے کے نتیجے میں 4 سیکورٹی اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کا تعلق پولیس اور 2 اہلکاروں کا تعلق ایف سی سے ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس سے قبل ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کا موثر انداز میں مقابلہ کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں مانسہرہ کا رہائشی 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہوگیا۔

باجوڑ ایجنسی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments