باجو ڑ،دو بچے گھر کے ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق

پیر 27 اگست 2018 17:03

باجو ڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2018ء) صدیق آباد پھاٹک میں دو بچے گھر کے ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں دو بچے 7 سالہ سجاد ولد عبداللہ اور 9 سالہ یاسین ولد رحمان اللہ گھر میں واقع پانی کی ٹینکی میں گر کر ڈوب گئے جس کے باعث دونوں کے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اہل محلہ نے دونوں بچوں کو فوری طور پر نکال لیا۔ دو کم عمر بچوں کی اچانک موت اور ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں