باجوڑ،تنگئی گڑیگال میں اراضی تنازعہ پر جھگڑا ،

4خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:59

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) تنگئی گڑیگال میں اراضی تنازعہ پر جھگڑا 4خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے تنگئی میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑ ے کے دوران 4 خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ،دونوں فریقین غلام محمد اور عبدالجبار کے خاندانوں کے درمیان راستے کا تنازعہ چلا آرہا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن گذشتہ روز دونوں خاندانوں کے افراد حوصلہ ہار کر لڑائی جھگڑا شروع کیا اور ایک دوسرے پر پتھروں،کدالوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال شروع کیا اور تھوڑی ہی دیر میں دونوں خاندانوں کی درمیان جنگ میں خواتین بھی کھود پڑی۔

جس کے نتیجے میں 4 خواتین بھی زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو ہیڈکوارٹر ہسپتال خارمنتقل کردیاگیا۔ایم ایس ڈاکٹر محمد نور کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون سمیت 3 افراد کی حالت تشویشناک ہیں جن کو مزید علاج معالجے کیلئے پشاور منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں