ضلع باجوڑ میں پرانی دشمنی کے بناء پر ایک شخص قتل

جمعرات 7 فروری 2019 15:13

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) ضلع باجوڑ میں پرانی دشمنی کے بناء پر ایک شخص قتل ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ضلع باجوڑ کے تحصیل وڑ ماموند علاقہ مینہ بازا رمیں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 70سالہ آسمار ولد سیفول سکنہ کس کریونڈ کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق مقتول کی ذاتی دشمنی تھی اور اُس کو ذاتی دشمنی کے بناء پر قتل کیاگیاہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں