باجوڑ‘ تاجربرادری عنایت کلے کے زیراہتمام یو م کشمیر پر ریلی کا انعقاد

جمعرات 7 فروری 2019 15:13

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) تاجربرادری عنایت کلے کے زیراہتمام یو م کشمیر پر ریلی کا انعقاد۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس پر کشمیریوں سے یکجہتی سے متعلق نعرے درج تھے ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تاجربرادری عنایت کلے بازار کے صدر حاجی محمد زمان ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد شعیباور دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی22کروڑ عوام کشمیریوں کیساتھ ہیں او رانشاء اللہ کشمیر کو آزاد کرکے دکھائیں گے ۔ مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے ۔اس موقع پر تاجربرادری کے سنیئر نائب صدر حاجی شاہ محمد ، نائب صدر محمدنظیر ، جونیئر صدر عبدالوکیل ، فنانس سیکرٹری محمد رحمان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں