باجوڑ، مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

جمعرات 30 جنوری 2020 12:42

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2020ء) باجوڑ کی تحصیل ماموند میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 بچوں سیمت 7 افراد جاں بحق اور3 شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق باجوڑ میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسیکو ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال باجوڑ منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں