تحصیلدار خار کا شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا

ہفتہ 2 مئی 2020 17:40

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر فیاض شیر پاؤ کی ہدایت پر تحصیلدار خار بخت جہان نے خار بازار اور صدیق اباد پھاٹک بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بازار میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے وہاں پر قصابوں کی دکان پر گوشت کے ریٹ چیک کیے اور تمام قصابوں کو متنبہ کیا کہ اگر کوئی بھی سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں اور خود ساختہ گرانفروشوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں