باجوڑ میں گرانفروشوں،غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں، متعدد دکاندار گرفتار

پیر 20 جولائی 2020 16:04

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2020ء) باجوڑ میں گرانفروشوں،غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں، متعدد دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم کی قیادت میں انتظامیہ کی ایک ٹیم نے تحصیل خار کے مختلف بازاروں جن میں خار اور عنایت کلے شامل ہیں پر اچانک چھاپے مارے اور گرانفروشی پر سبزی فروشوں سمیت متعدد دکانداروں کو گرفتار کر لیا، جبکہ چیکینگ کے دوران اشیائے خوردونوش، کول ڈرنکس اور دیگر ضروریات زندگی کے اشیاء کی فروخت، اسکا معیار، مقدار اور ایکسپائیری بھی چیک کی گئی۔

اس موقع پر اے سی خار نے کہا کہ انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر اسی طرح چیکینگ جاری رکھے گی، تاکہ گراں فروشی اور غیر معیاری اشیاء کی خرید وفروخت کا قلعہ قمع ہو۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں