باجوڑ،مٹی کا تودہ گرنے سے ایک بچی جان بحق دو زخمی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:33

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) ضلع باجوڑ کے تحصیل اتمانخیل کے علاقہ سکندرو مانو ڈھیری میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک بچی جان بحق دو زخمی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس کے ہمراہ  میڈیکل ٹیم   بروقت رسپانس کرتے ہوۓ موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے ایمبولینس میں ایک بچی جس کی ابناء نام سے شناخت ہوئی  کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوۓ تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ بچیاں مٹی جمع کررہی تھی کہ وہ مٹی کے ایک تودہ کے نیچے اگئی ۔ دریں اثناء تخت علیزو کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائکل بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں میں ابراہیم عمر 35 سال سکنہ علیزو شدید زخمی ہوگیا ۔ریسکیو 1122 سروس باجوڑ کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینس کے ہمراہ میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوۓ موقع پر پہنچ کر زخمی کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوۓ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں