باجوڑ،ماندل میں سڑک حادثہ میں 13 افراد زخمی

منگل 16 نومبر 2021 16:34

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2021ء) ضلع باجوڑ کے علاقہ ماندل میں سڑک حادثہ میں 13 افراد زخمی ہوگئے ۔ متعدد افراد کی حالت نازک۔ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق حادثہ منگل کے دو پہر ماندل کے علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب سواریوں سے بھری ایک پک اپ گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث ایک گہرے کھڈ میں گرگیا ۔

(جاری ہے)

حادثہ کے اطلاع ملتی ہی مقامی لوگ اور ریسکیو 1122 کے حکام جائے وقوع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا ۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ ڈآکٹروں کے مطابق دو زخمیوں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں کو علاج کے لیے پشاور منتقل کیا گیا ۔ حادثہ کے اطلاع ملتی ہی مقامی لوگوں اور متعدد سیاسی اور سماجی افراد ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار پہنچ گئی ۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں