ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شیر رحمان کی صدیق آباد پھاٹک بازار کا اچانک دورہ

بدھ 9 مارچ 2022 16:12

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2022ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم  کی ہدایت پر   ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شیر رحمان نے صدیق آباد پھاٹک بازار کا اچانک دورہ کیا اور مختلف اشیائے خوردونوش کی دکانوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بیکری ،کریانہ سٹورز، فروٹ اور سبزی شاپس، اور دوسرے اشیاء کے سٹالز اور دکانوں کا چیک اپ کیا اور اشیائے خوردونوش کے آپ ڈیٹڈ نرخ نامے، معیار اور ایکسپائری چیک کیا۔ انھوں نے دکانداروں کو وارننگ دی کہ نرخ نامے سے تجاوز، ایکسپائر اور غیر معیاری چیزوں کی فروخت قانوناً ممنوع اور جرم ہے اور جو دکاندا اس کا مرتکب پایا گیا اس کی خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں