باجوڑ ۔۔۔ سرکاری نرخنامہ سے زائد قیمت لینے والے قصا بوں کے خلاف کریک ڈاؤن

جمعرات 7 اپریل 2022 14:45

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2022ء) عوامی شکایات کے ازالہ اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ  افتخارکے جاری کردہ نرخنامہ کو حاوی کرنے کے سلسلے میں  اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور نے تحصیلدار خار بخت جہان کے ساتھ خار بازار میں گرانفروشی میں ملوث اور سرکاری نرخنامہ سے تجاوز کرنے والے قصا بوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

(جاری ہے)

  10 قصا بوں کو گرانفروشی کرتے ہوئےرنگے ہاتھوں ملوث پاکر انہیں سنا گیا اور اقبال جرم کرتے ہوئے انکے خلاف مجوزہ ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی جس میں انہیں فی کس دس ہزار روپے جرمانہ اور پانچ دن جیل کی سزا سنائی گئی۔

علاوہ ازیں جرمانہ جمع نہ کرنے کی صورت انہیں مزید پانچ دن جیل کی سزا سنائی گئی۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور نے واضح کیا کہ گرانفروشی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور یہ کہ عوام کو ریلیف بہم پہنچایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں