باجوڑ ، خار بازار میں نامعلوم افرادکے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

جمعرات 19 مئی 2022 17:03

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ضلع باجوڑ کے خار بازار میں نامعلوم افرادکے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ خار بازار کے شنگس مارکیٹ میں پیش آیا جہاں پر نامعلوم افراد نے جہان زیب نامی ایک شخص پر فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

ریسکو 1122 کے حکام کے مطابق میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئےزخمی کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئےتشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ منتقل کر دیا جہاں پروہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشنمی کا نتیجہ ہوسکتی ہے ۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں