باجوڑ میں انسداد خسرہ مہم کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:57

باجوڑ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے قبائلی ضلع باجوڑ میں 15 اکتوبرسے انسدادخسرہ مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ڈسٹرکٹ سرجن باجوڑ ڈاکٹر وزیر خان صافی نے جمعہ کو اپنے دفتر میںصحافیوں کوپریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبہ نے 15 اکتوبر کو ضلع بھر میں ہونے والے انسدادخسرہ مہم کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں مہم کے دوران پورے ضلع میں نوماہ سے لیکر59مہینے کے درمیان کے عمرکے 200765 بچوں کو ٹیکے لگائے جائینگے مہم 26اکتوبرتک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 823 ہیلتھ ورکرز مہم میں حصہ لینگے جن میں ہیلتھ ،ٹیکنیشنز بھی شامل جوکہ مکمل طور پر تربیت یافتہ ہیں ہیلتھ ورکرزہر کمیونٹی کے مقامات بشمول گیسٹ ہائوسزاورمساجدجائینگے جہاں پر بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائینگے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ نے صحت کی ٹیموں کی حفاظت کے لئے مکمل انتظامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں