باجوڑ میں ہلال احمر پاکستان نے مچھر دانیوں کے تقسیم کا آغاز کردیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:39

باجوڑ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) باجوڑ میں ہلال احمر پاکستان نے مچھر دانیوں کے تقسیم کا آغاز کردیا۔ عالمی ادارہ خوراک ( ورلڈ فوڈ پروگرام ) کے تعاون سے ہفتے سے شروع ہونے والے اسکیم میں چار لاکھ انتالیس ہزار مچھر دانیاں لوگوں میں تقیسم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہلال احمر پاکستان باجوڑ شاخ کے پروگرام افیسر جاوید اقبال نے صحافیوں کو بتایاکہ مچھر دانوں کی تقسیم کا یہ عمل17 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں ضلع بھر کے ایک لاکھ اسی ہزار خاندانو ں کو مفت مچھر دانیاں فراہم کئے جائیں گے ، انھوں نے بتایاکہ ہلال احمر نے عوام کو مچھر دانیاں ان کے قریبی علاقوں میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہیں اور اس مقصد کیلئے ضلع کے مختلف علاقوں میں لگ بھگ پچاس پوائنٹس قائم کی ہیں ، انھو ں نے بتایاکہ قبائلی ضلع کے تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے اسیکم کے زریعے ہر خاندان کو ایک سے تین عد د تک مچھر دانی ملی گی۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں