باجوڑ لیویز فورس کو جدید اسلحہ او رتربیت سے لیس کرینگے ،انورالحق

لیویز فورس علاقہ کی سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے،اسسٹنٹ کمشنرناوگئی

ہفتہ 24 نومبر 2018 12:25

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2018ء) باجوڑ کے اسسٹنٹ کمشنرناوگئی انورالحق نے کہا ہے کہ باجوڑ لیویز فورس کو جدید اسلحہ او رتربیت سے لیس کرینگے ، لیویز فورس علاقہ کی سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ناوگئی سب ڈویژ ن کے لیویز فورس صوبیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیویز فورس ڈسپلن کی مکمل پابندی کریں اور اپنے اردگردماحول پر خصوصی نظر رکھیںاور تلاشی کے دوران لوگوں کیساتھ نرم رویہ رکھیں اور ان کے دل جیت لے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز اہلکار علاقہ میں حالات خراب کرنیوالے عناصر پر کھڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے انتظامیہ کو بروقت آگاہ کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر انورالحق نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے لیویز فورس کو بہترین فورس بنانے کا تہیہ کررکھاہے اور لیویز فورس کو دیگر فورسز کے برابر لانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں