باجوڑ‘ اے این پی باجوڑ کے انتخابات مکمل ، گل افضل خان صدر جبکہ شاہ نصیر جنرل سیکرٹری منتخب

جمعرات 21 مارچ 2019 14:55

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) اے این پی باجوڑ کے انتخابات مکمل ، گل افضل خان صدر جبکہ شاہ نصیر جنرل سیکرٹری منتخب۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع باجوڑ کے انتخابات جمہوری انداز میں زیر نگرانی صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک ، صوبائی الیکشن کمیشن کے ممبران ارم فاطمہ اور خورشید خٹک منعقد ہوئے ۔انتخابات میں کونسلرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور الیکشن کمیٹی نتائج کے مطابق گل افضل خان صدر منتخب ہوئے جبکہ عطاء اللہ خان کو شکست ہوئی ۔

دیگر عہدیداروں میں شاہ نصیر خان مست خیل جنرل سیکرٹری ، اکبر اللہ سینئر نائب صدر ، خان بہادر نائب صدر اول ، صادق جان نائب صدر دوئم ، محمد نثار ایڈیشنل سیکرٹری ، سید صدیق اکبر جان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،فضل ربی فنانس سیکرٹری ، زیرو اللہ جوائنٹ سیکرٹری ، عجب خان سیکرٹری ثقافت منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کے بعد ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک نے کہا کہ اے این پی واحد جماعت ہے جس میں جمہوری انداز سے انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے ۔

اس موقع پر انہوں نے تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔ دریں اثناء نومنتخب صدر گل افضل خان نے کہا کہ پارٹی کے فروغ کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلوں گا اورورکرز نے جس اعتماد کااظہار کیا اُس پر پورا اُتروں گا ۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں