رکن قومی اسمبلی گل داد خان کے مطالبہ پر بلاک شناختی کارڈ ز کے بحالی کا مسئلہ جلد حل کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 21 مارچ 2019 14:55

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) رکن قومی اسمبلی گل داد خان کے مطالبہ پر بلاک شناختی کارڈ ز کے بحالی کا مسئلہ جلد حل کرنے کے احکامات جاری۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے قومی اسمبلی میںمطالبہ تھا کہ بلاک شناختی کارڈ ز کے بحالی کیلئے جلد اقدامات اُٹھائے جائیں اور کمیٹی کے اجلاس میں تمام اراکین کی شرکت کو یقینی بنایاجائے کیونکہ جب کمیٹی کا ایک ممبر بھی غیر حاضر ہوتاہے تو اجلاس ملتوی ہوجاتاہے ۔

اس مطالبہ پر قومی اسمبلی کے سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ امور نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جار ی کی کہ بلاک شناختی کارڈز کیلئے مہینے میں دو مرتبہ اجلاس کا انعقاد کیاجائے اورلوگوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں۔ باجوڑ کے عوام نے رکن قومی اسمبلی گل دادخان کے اس اقدام کو سراہاہے ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں