باجوڑ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور دیگر ججزکا باجوڑ کا پہلا دورہ

سول کالونی خار میں عدالت کیلئے متعین کیے جانے والے عمارت کا معائنہ کیا

جمعرات 11 اپریل 2019 17:00

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور دیگر ججزنے باجوڑ کا پہلا دورہ کیا ،سول کالونی خار میں عدالت کیلئے متعین کیے جانے والے عمارت کا معائنہ کیا ۔تیمرگرہ میں قائم ہونے والے ضلع باجوڑ کے عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصراللہ خان گنڈا پور ، سنیئر سول جج افتخار احمد ، ایڈیشنل سیشن جج میاں زاہد اللہ جان نے جمعرات کے روز ضلع باجوڑ کا پہلا دورہ کیا۔

مذکورہ ججز نے سول کالونی خار میں عدالت کیلئے متعین کیے جانے والے عمارت کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے مذکورہ ججز کو باجوڑ میں عدالت کیلئے مختص کیے جانے والے عمارت اور عمارت میں موجود سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خار جان محمد ، تحصیلدار خار عجم خان آفریدی ، باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصراللہ خان گنڈاپور نے دیگر ججز اور ضلعی انتظامیہ کے آفسران کے ہمراہ خار جیل کا دورہ کیا، اور وہاں پر قیدیوں کے مسائل سنے۔اس موقع پر نصر اللہ خان گنڈاپور نے تمام قیدیوں کا ریکارڈ فوری طورپر پیش کرنے کا حکم دیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نصراللہ خان گنڈاپور نے ڈپٹی کمشنر عثمان محسود کے ہمراہ مختلف عمارتوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نصراللہ خان گنڈاپور اور ڈپٹی کمشنر عثمان محسود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سول کالونی خار میں جوڈیشل کمپلیکس میں کام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اور ہیڈکواٹر خار میں جوڈیشل کمپلیکس کے قیام سے باجوڑ کے عوام کو تیمرگرہ جانے کے بجائے اپنے علاقے میں انصاف گھر کے دہلیز پر میسر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں