باجوڑ ،دہشت گرد حملوں کے خطرے کے پیش نظر ایک ماہ کیلئے دفعہ144نافذ کردی گئی

ہفتہ 13 اپریل 2019 00:12

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2019ء) باجوڑ میں دہشت گرد حملوں کے خطرے کے پیش نظر ایک ماہ کیلئے دفعہ144نافذ کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلہ کے مطابق ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ کے درخواست پرکہ ضلع باجوڑ میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے خطرات موصول ہوئی ہے اور دہشت گرد عوامی اجتماعات ، جلسوں اور حکومتی املاک کو نشانہ بناسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشت گردحملوں کے روک تھام اور قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے فوری طورپر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے جاری کردہ مراسلہ میں کہاہے کہ آج سے پورے باجوڑ میں دفعہ 144نافذ ہوگا جس کے تحت باجوڑ میں ایک ماہ کیلئے عوامی اجتماعات اور سیاسی جلسوں پر مکمل پابندی ہوگی اور یہ پابندی اس وقت تک جاری رہیگی جب تک دوبارہ اعلان نہیں کیاجاتا جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 188پی پی سی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں