باجوڑ میں پولیو قطرے پینے کی یوجہ سے 65بچوں کی حالت غیر ہوگئی

منگل 23 اپریل 2019 00:01

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) باجوڑ میں پولیو قطرے پینے کیوجہ سے 65بچوں کی حالت غیر ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں میں پیر کے دن سے شروع ہونیوالے پولیو مہم کے دوران پولیو قطرے پینے سے 65بچوں کی حالت غیر ہوگئی ہیں جن کو فوری طورپر علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں داخل کروایاگیا ہیں۔

(جاری ہے)

خار ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہیں جبکہ متاثرہ بچوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا بھی خدشہ ہیں۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ ہسپتال خار کے ایم ایس ڈاکٹر عزیز الرحمن نے بچوں کے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پولیو کیساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلوائے گئے تھے اور شاید اُس کیوجہ سے ردعمل آیا ہے لیکن اتنی تشویش کی بات نہیں ہے اور الحمد اللہ بچوں کی حالت بہتر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں