قبائلی اضلاع کے اندر عدالتوں نے کام شروع کردیا

جمعہ 28 جون 2019 22:27

باجوڑ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2019ء) پاکستان کے تاریخ میں پہلی بار قبائلی اضلاع کے اندر عدالتوں نے کام شروع کردیا۔ ضلع باجوڑ تمام قبائلی اضلاع پر سبقت لے گیا۔ ضلعی عدالت باجوڑ میں کئی مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ عوام کا خیر مقدم۔ جمعہ کے روز ضلع باجوڑ میں سول کالونی خار کے اندر قائم ہونیوالے ضلعی عدالت نے باقاعدہ کام شروع کردیاہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی روز ضلعی عدالت کے ججز نے کئی مقدمات کے فیصلے سنائے۔ عوامی ، سیاسی اور سماجی حلقوں نے ضلعی عدالت کے باقاعدہ کام شروع کرنے کا خیر مقدم کیاہے اور اس کو تاریخ ساز قدم قرار دیاہے ، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عدالتوں کے قیام سے یہاں کے عوام کی70سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوگا اور یہاں کے عوام کو انصاف کی فراہمی اب ممکن ہوسکے گی۔ عوامی حلقوں نے اپیل ، وکیل اور دلیل کا حق ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں