ضلعی انتظامیہ باجوڑ کامختلف بازاروں کااچانک معائنہ

پیر 1 جولائی 2019 20:48

باجوڑ۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی ہدایت پر تحصیلدار خار اور تحصیلدار چمر کنڈ نے مختلف بازاروں کا اچانک معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے گران فروشی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کے الزام میں متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا اور بعض دکانداروں سے پولی تھین شاپنگ بیگز ،غیر معیاری مشروبات اور زائدالمعیاد مصالحہ جات بھی تلف کر دیا ۔انہوں نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخنامے اپنے دکانوں میں نمایاں جگہوں پر اویزاں کریں اور صارفین کو روزمرہ استعمال کے اشیاء کو مقررکردہ نرخوں کے مطابق فروخت کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں